مظفر گڑھ : رکن اسمبلی جمشید دستی نے کور کمانڈر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ بند سیاسی خواہشات پر نہ توڑنے دیئے جائیں۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفت گو میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے حفاظتی بندوں پر خود پہرہ دوں گا، انہوں نے کور کمانڈر سے التجا اور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر فلڈ بند سیاسی خواہشات پر نہ توڑیں جائیں۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سیاسی دباؤ پر حفاظتی بن توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے ديں گے، سیلاب2010 کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ سماء
No Comment to " جمشید دستی کی کور کمانڈر سے اپیل "
Tell Us Your Comments
Note: only a member of this blog may post a comment.